سرےنگر ۔04 مارچ (اے پی پی)مقبوضہ کشمےر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں آٹھ سالہ آصفہ بانو کی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعے پر کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مجرمانہ خاموشی پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔