الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندی جاری کر دی

130
election commission of pakistan

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندی جاری کر دی ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین (جنرل) حلقے ہوں گے جبکہ پنجاب کے 141، سندھ 61، خیبرپختونخوا 39، بلوچستان 16 اور فاٹا کے 12 حلقے ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کے پنجاب کے 297، سندھ 130، خیبرپختونخوا 99 اور بلوچستان کے 51 حلقے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی یہ ابتدائی فہرست 30 دن کیلئے ہے۔ رائے دہندگان اگلے مہینے کی 3 تاریخ تک دستاویزی ثبوت کے ساتھ اعتراضات کر سکتے ہیں۔