وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ نیپال

71
APP08-06 KATHMANDU: March 06 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi recording his remarks in the Visitor's Book during visit to SAARC Secretariat. APP

اسلام آباد۔6 مارچ(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نیپال کے دوروزہ سرکاری دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کی قیادت کو مختلف دوطرفہ امورپر بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری اورسارک سمیت علاقائی اوربین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملاہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوران کے نیپالی ہم منصب کدگاپرشاد شرمااولی کے درمیان ملاقات میں سی پیک اورچین کے ون بیلٹ ون روڈ(اوبی اوآر) پرخصوصی توجہ مرکوزکی گئی، نیپال نے 2016 ءمیں اوبی اوآر میں شمولیت اختیارکی تھی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ اقدام کا اہم اورفعال حصہ ہے جس سے موٹرویز، گوادرپورٹ ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں، توانائی اور اقتصادی زونز کے قیام کو عملی شکل دیدی گئی ، سی پیک سے مغربی چین اور وسط ایشیائی ممالک میں روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک سے متعلق امورمیں پاکستان نیپال کو اپنے تجربات میں شریک کرسکتاہے۔