ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی

71

سنگاپور ۔ 6 مارچ (اے پی پی) ایشیائی تیل مارکیٹ میں منگل کو بھی خام تیل کے نرخ تیز رہے جس کی وجہ مستقبل میں خام تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات ہیں۔سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں اپریل کے لئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے 12سینٹ (0.18 فیصد) بڑھ کر 65.66 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی 15سینٹ (0.24 فیصد) بڑھ کر 62.72 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔عالمی ادارہ برائے توانائی آئی ای اے کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران خام تیل کی عالمی طلب میں اضافے کے امکانات روشن ہیں۔