نیویارک ۔ 7 مارچ (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت پر آمادگی کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی صدر کی فولا پر درآمدی ٹیکس پالیسی کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد سودے1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1334.79 ڈالر فی اونس رہے۔