اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے کیلبری فونٹ کے معاملے پر عدالت کو گمراہ کیا، جرح میں ثابت ہو گیا کہ کیلبری فونٹ موجود تھا اور اس کو ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا تھا، اس کا جائزہ لیاجانا چاہئے اور اس پر معافی مانگنی چاہئے، فیصلے پر اس لئے تنقید کی کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی تھی، برطانوی حکومت سمجھتی ہے کہ یہ سیاسی کیس ہے۔