
راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے لئے آئے معزز مہمان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوںکا اعتراف کیا۔