- Advertisement -
کرائسٹ چرچ ۔ 10 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایون مورگن کیریئر کے 200 ویں ون ڈے میچ کو یادگار نہ بنا سکے اور 8 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایون مورگن نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا 200 واں ون ڈے میچ کھیلا۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کرکٹر ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=92084
- Advertisement -