سرینگر ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کٹھ پتلی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند نہ کیا تو کشمیر ی ایک سخت احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کالاقانون آمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ مقبوضہ علاقے میں بیگناہ شہریوں کے قتل عام کی بنیادی وجہ ہے۔