پاکستان سے کیمیائی مصنوعات کی برآمدات میں 31.1فیصد اضافہ

56
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں پاکستان سے کیمیائی مصنوعات کی برآمدات میں 31.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک پاکستان نے مختلف کیمیائی مصنوعات کی برآمدات سے 615.824 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے کیمیائی مصنوعات کی برآمدات سے 470.060 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔