28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپشاور زلمی کے تمیم اقبا ل کی 29ویں سالگرہ منائی گئی

پشاور زلمی کے تمیم اقبا ل کی 29ویں سالگرہ منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔20 مارچ(اے پی پی )پشاور زلمی کے تمیم اقبال اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمود اللہ بھی منگل کی صبح سری لنکا سے پاکستان پہنچ گئے اور اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا، بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے ساتھ اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور دیگر ساتھی کرکٹرز نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔تمیم اقبال 20مارچ 1989کو چٹاناگانگ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی طرف سے 54ٹیسٹ میچز کھیل کر 3985رنزبنائے جس میں 8سینچری اور 25نصف سینچریز شامل ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=93269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں