مقررین کا ”متصادم معیشیت کی حرکیات اور پاکستان پر اس کے اثرات“ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پیغام پاکستان اعلامیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا واضح موقف ہے، دنیا بھر میں پیغام پاکستان اعلامیہ کو سراہا گیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے سخت معاشی قوانین اور نگرانی ضروری ہے، اسلام کسی صورت کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، قوانین کا براہ راست اثر معیشت پر ہوتا ہے، جہاد ریاست …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پیغام پاکستان اعلامیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا واضح موقف ہے، دنیا بھر میں پیغام پاکستان اعلامیہ کو سراہا گیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے سخت معاشی قوانین اور نگرانی ضروری ہے، اسلام کسی صورت کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، قوانین کا براہ راست اثر معیشت پر ہوتا ہے، جہاد ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست ہی جہاد کا اعلان کر سکتی ہے، خود کش حملے حرام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام اور وزارت دفاع کے تعاون سے ”متصادم معیشیت کی حرکیات اور پاکستان پر اس کے اثرات“ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ایوان صدر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشف محمود، ڈاکٹر سردار معظم، ماہر قانون احمد بلال صوفی اور پائیڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان مظفر نے خطاب کیا۔