پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز بسول کی ٹرائی سروسز مشق گلف شیلڈI- میں شرکت، سعودی بندرگاہ جبیل کا دورہ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان ،پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز بسول نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے منعقدہ ٹرائی سروسز مشق گلف شیلڈI-میں شرکت کے لیے30مارچ سے 07اپریل 2018تک سعودی عرب کی بندرگاہ جبیل کا دورہ کیا ۔جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان ،پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز بسول نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کی جانب سے منعقدہ ٹرائی سروسز مشق گلف شیلڈI-میں شرکت کے لیے30مارچ سے 07اپریل 2018تک سعودی عرب کی بندرگاہ جبیل کا دورہ کیا ۔جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ پی تھری سی، اسپیشل سروس گروپ اور پاک میرینز نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ پی این فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور محمدفیصل عباسی نے کی۔میر ی ٹائم مشق گلف شیلڈI- دومرحلوں پر مشتمل تھی ۔مشق کے پہلے مرحلے ہاربر فیزکے دوران مشترکہ منصوبہ بندی کانفرنسزاورپیشہ وارانہ موضوعات پر سیمینارز کا انعقاد ہوا جن کا مقصد مشق میں شریک ممالک کے درمیان خیر سگالی کی فضا پیداکرناتھا۔ مشق کا دوسرا مرحلہ سعودی عرب کے پانیوں میں منعقد ہوا ۔ اس مرحلے کے دوران مشق میں شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے غیر روایتی جنگ ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے جہازکے علاوہ امریکہ ،بحرین، ترکی ،سعودی عرب،کویت اورمتحدہ عرب امارات کے جہازوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔