پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ و کمبائنڈ ٹاسک فورس 88کموڈور راحت اور پاک بحریہ کے ترجمان کموڈور ارشد کی صحافیوں کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سمندری سکیورٹی کے لئے پرعزم ہے اور گوادر پورٹ آنے اور جانے والے تمام تجارتی بحری جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یہ بات پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ و کمبائنڈ ٹاسک فورس 88کموڈور راحت اور پاک بحریہ کے ترجمان کموڈور ارشد نے ڈیفنس جرنلسٹس کے دورہ گوادرکے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سمندری سکیورٹی کے لئے پرعزم ہے اور گوادر پورٹ آنے اور جانے والے تمام تجارتی بحری جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یہ بات پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ و کمبائنڈ ٹاسک فورس 88کموڈور راحت اور پاک بحریہ کے ترجمان کموڈور ارشد نے ڈیفنس جرنلسٹس کے دورہ گوادرکے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ترجمان پاک بحریہ کموڈور ارشد نے بتایا کہ گوادر پورٹ سے روانہ ہونے والے ہر جہاز پر فضا اور سمندر سے ہماری نظر رہتی ہے۔کموڈور راحت نے بتایا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک کی سمندری تجارت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اورماڑا سے گوادر تک ہر پچیس کلومیٹر پر نیوی کی ایک مکمل یونٹ موجود ہے، پاک بحریہ ہمہ وقت چوکس ہے اور سمندر میں ہمارے جہاز مسلسل پیٹرولنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹ سے متعلق منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔