اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔ وہ پاکستان نیوی وارکالج لاہور میں اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے …
مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔ وہ پاکستان نیوی وارکالج لاہور میں اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب کے دوران قومی سکیورٹی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تغیر پذیرسکیورٹی صورت حال کا بھی ذکر کیا جو چیلنجز اور مواقعوںسے گِھری ہوئی ہے۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی ایک باصلاحیت قوم ہے جس کا حوصلہ نہات بلند ہے ۔ انہوں نے قومی قوت کے بھر پور استعمال کے سلسلے میں قوم کی تحریکی اورعملی قوت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ علاقائی امن و استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل طلب رہے گا ، جنوبی ایشیاءمیں امن کا قیام ایک خواب ہی رہے گا۔ قبل ازیں کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔









