وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو 14.8 ارب روپے کی رقم آر ایل این جیII- پائپ لائن منصوبہ سے ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ جات کیلئے ازسرنو مختص کرنے کی تجویز منظور کر لی جبکہ کمپنی کو ملک کے ہر ضلع میں ایئر مکس پلانٹس کے قیام کو وسعت دینے کی ہدایت …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کو 14.8 ارب روپے کی رقم آر ایل این جیII- پائپ لائن منصوبہ سے ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ جات کیلئے ازسرنو مختص کرنے کی تجویز منظور کر لی جبکہ کمپنی کو ملک کے ہر ضلع میں ایئر مکس پلانٹس کے قیام کو وسعت دینے کی ہدایت کی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ ای سی سی نے 14.8 ارب روپے کی رقم آر ایل این جیII- پائپ لائن منصوبہ سے ایل پی جی ایئر مکس منصوبہ جات کیلئے ازسرنو مختص کرنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو اجازت دینے کی تجویز منظور کر لی تاکہ ان منصوبہ جات کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے اور گھریلو، صنعتی و دیگر صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی کہ ملک کے ہر ضلع میں ایئر مکس پلانٹس کے قیام کو وسعت دی جائے۔ ای سی سی نے کاندرہ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں چار سالہ توسیع دینے کی تجویز بھی منظور کر لی۔