اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں ناقص غذائیت اور ممکنہ حل کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے ناقص غذائیت کے معاملہ پر بریفنگ دی گئی اور خواتین اور بچوں میں ناقص غذائیت کے باعث شرح اموات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ناقص غذائیت سے قومی سطح …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان میں ناقص غذائیت اور ممکنہ حل کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں ناقص غذائیت اور ممکنہ حل کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے ناقص غذائیت کے معاملہ پر بریفنگ دی گئی اور خواتین اور بچوں میں ناقص غذائیت کے باعث شرح اموات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ناقص غذائیت سے قومی سطح پر غربت، بے روزگاری، جرائم جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چند صوبوں کے سوا قومی سطح پر اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ اجلاس میں ناقص غذائیت کے مسئلہ سے قلیل اور طویل المدت بنیادوں پر نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹیپل فوڈ کیلئے لازمی فوڈ فورٹیفیکیشن سٹرٹیجی شروع کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی جبکہ طویل المدت اقدامات کے طور پر تمام فریقین کی مشاورت سے قومی سطح پر کثیر الجہتی جامع نیوٹریشن سٹرٹیجی وضع کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس اہم معاملہ پر عوامی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا کو عوامی مفاد میں پیغامات چلا کر اس معاملہ کو اجاگر کرنا چاہئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں ناقص غذائیت کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کیلئے تجاویز پیش کریں۔








