شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا امریکا کی لوئلا یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب

شکاگو ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے اور 2020 ءتک اس کا حجم 200 ارب ڈالر ہو جائے گا۔یہ بات امریکا کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے امریکا کی لوئلا یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایا کاری کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیاں دلکش، …

شکاگو ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے اور 2020 ءتک اس کا حجم 200 ارب ڈالر ہو جائے گا۔یہ بات امریکا کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے امریکا کی لوئلا یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایا کاری کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیاں دلکش، لبرل اور تسلسل کی حامل ہیں۔ افغانستان کا پڑوسی ہونے کی وجہ سے پاکستان امریکا کے لئے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا اور اس نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کسی بیرونی امداد کے بغیر دہشت گردوں کو شکست دی۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اپنا یہ تجربہ امریکا سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔اس موقع پر پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال پر پریزینٹیشن بھی دی گئی۔