سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

65
امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزارت دفاعی پیداوار کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل ولادی میرووچ کر رہے تھے۔ یہ ملاقات جمعرات کو راولپنڈی میں وزارت دفاعی پیداوار میں ہوئی جہاں پر سیکرٹری دفاعی پیداوار نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو سراہا اور ان تعلقات کو دفاعی پیداوار کے حوالہ سے تعاون میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ ازبک ماہرین کے دورہ وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے اداروں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت پر ازبکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔