35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںبرطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ ،سونے کے نرخ 2...

برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ ،سونے کے نرخ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

- Advertisement -

لندن ۔ 24 جون(اے پی پی) برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد یورپی منڈیوں میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کے نرخ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمتیں 1318.80 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1359.08 ڈالر فی اونس ہو گئیں جوکہ 19 مارچ 2014ءکے بعد سونے کے نرخوں کی بلند ترین سطح ہے۔ لندن میں ای ٹی ایکس کیپیٹل کے سربراہ جو رنڈل کے مطابق یورپی یونین سے انخلاءکے فیصلے کے منڈیوں پر سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے باعث سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں