بے گناہ نوجوانوں کا قتل، بلاجواز پابندیاں اور حریت رہنماﺅں کی نظربندی ریاستی دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں، سید علی گیلانی

223

سری نگر ۔ 15 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر اور ہندواڑہ میں کرفیو کے نفاذ، بڑ ی تعداد میںجوانوں کی گرفتاری اور مساجد ومکانات کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز ایک طرف کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہی ہیں جبکہ اس قتل و غارت کے خلاف پر امن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔