وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کاپائیڈ کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قومی بیانیہ کو ٹھیک کرنا ہے اس ضمن میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے، یونیورسٹیاں صرف ڈگریاں بانٹنے کے لئے نہیں ہونی چاہیں، میرپور مظفرآباد مانسہرہ روڈ کو سی پیک میں شامل کیا گیا تاکہ شمالی علاقوں کے پسماندہ علاقے فائدہ اٹھا سکیں۔ جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈ …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قومی بیانیہ کو ٹھیک کرنا ہے اس ضمن میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے، یونیورسٹیاں صرف ڈگریاں بانٹنے کے لئے نہیں ہونی چاہیں، میرپور مظفرآباد مانسہرہ روڈ کو سی پیک میں شامل کیا گیا تاکہ شمالی علاقوں کے پسماندہ علاقے فائدہ اٹھا سکیں۔ جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈ اکنامکس (پائیڈ) کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی روح روایات سے بنتی ہے، پائیڈ کی فیکلٹی اور سٹوڈنٹس کا فرض ہے کہ وہ ادارے کو علم کی بلندیوں پر لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈز اعلی تعلیم کے لئے وقف کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قومی بیانیہ کو ٹھیک کرنا ہے اس ضمن میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے، یونیورسٹیاں صرف ڈگریاں بانٹنے کے لئے نہیں ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیڈ پاکستان کے اقتصادی معاملات میں تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں