کراچی ۔ 05مئی (اے پی پی)سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) اتوار سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر۔ 9، انڈر۔11، انڈر۔13، انڈر ۔15 اور انڈر ۔17 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی۔