دہلی ۔ 06 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) پیر کو واحد میچ میں سن رائیزرز حیدر آباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں حیدر آباد (دکن) میں مدمقابل ہوں گی۔ سن رائیزرز حیدر آباد کی ٹیم نو میں سے سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے نو میچ کھیل کر صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔