اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔95 کورنگی کراچی۔6سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارمحمد فاروق اعوان 16ہزار386ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امید وار راجہ اظہر خان 11ہزار 27 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 38.94فیصد رہا۔