امورکشمیر اورگلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 10ارب 72کروڑروپے کے فنڈز جاری

امورکشمیر اورگلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 10ارب 72کروڑروپے کے فنڈز جاری
امورکشمیر اورگلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 10ارب 72کروڑروپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں امورکشمیراور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10ارب 72کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 12ارب 92کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔