جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنا کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،فخر امام

129
مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،سید فخر امام

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنا کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو پی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی کے لئے قابل کاشت اراضی کے علاقوں میں توسیع اور دیہی علاقوں میں زیادہ سرمایہ کاری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود ، وزارت قومی فوڈ سکیورٹی کم سے کم مدت میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے مختصر ، درمیانی اور طویل مدتی پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 73 سالوں کے دوران آبادی میں تیزی سے اضافے کے باوجود پاکستان ضروری غذائی اجناس کی تیاری میں خود کفیل ہے۔