اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا مارچ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 9.02 فیصد جبکہ فروخت میں 11.90فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آ ٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار 16ہزار 480 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران 17ہزار 968 یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سوزوکی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 14سو 88 یونٹس یعنی 9.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران سوزکی موٹر سائیکلوں کی فروخت 15ہزار 971 یونٹس رہی جو رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران 17ہزار 873 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مارچ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سوزکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 19سو 2 یونٹس یعنی 11.90فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔