سیمنٹ کی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 52.30 فیصد اضافہ

113

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 52.30 فیصد اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 4.65 ملین ٹن تک پہنچ گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3.05 ملین ٹن تھیں۔ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد برآمدات کے فروغ کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، حکومت کی طرف سے صنعتی شعبہ کو توانائی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ برآمدات میں بتدریج تیزی آ رہی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں تیزی سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونے اور برآمدات بڑھنے سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوا ہے۔