اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملک کی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے، برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی مربوط پالیسیوں اور تاجر برادری کے لئے سازگار ماحول کے نتیجے میں ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ سائنس، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری تعاون میں فروغ سے پاکستان کے عوام مستفید ہوں گے۔