اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کا کام روک دیا ہے۔ منگل کو ایف بی آرکے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ پراپرٹی مارکیٹ کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نئے ریٹس کا تعین رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نئے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک پراپرٹی کا لین دین جنوری میں جاری کئے گئے ریٹ پر ہو گا۔