چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا،حکام سی پیک اتھارٹی

161
سی پیک کے ساتھ ہزاروں میل کا سفر، پاک چین مضبوط تعلقات کا استعارہ کے عنوان سے رپورٹ کی تقریب

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام سی پیک سے حقیقی معنوں میں استفادہ کریں گے۔ مزید برآں یہ میگا پراجیکٹ خطے میں مقامی لوگوں کے لئے وسیع مواقع پیدا کرے گا جس کے سبب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔