برجر پینٹس کے بعداز ٹیکس منافع میں 33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017ءکے ابتدائی نو ماہ کے دوران برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بی پی پی ایل کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کو 15 کروڑ 49 لاکھ 59 ہزار روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ مالی سال 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 11 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا