پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 8.66 فیصدکی کمی

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اس عرصہ میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک کینیا، ماریشئیس، تنزانیہ اورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 320.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.92 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیا، ماریشئیس، تنزانیہ اورمشرقی افریقہ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 425.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،فروری 2021 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 40.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال فروری میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 55.57 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں یں کینیا، ماریشئیس، تنزانیہ اورمشرقی افریقہ کے دیگرممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.06 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 400.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے 357.20 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

فروری 2021 میں ان ممالک سے 45.76 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئی، گزشتہ سال فروری میں مشرقی افریقہ کے خطہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 49.58 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا