چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے28 ارب ڈالر مالیت کے 26 پراجیکٹس منصوبہ بندی کے مراحل میں

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے28 ارب ڈالر مالیت کے 26 پراجیکٹس منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تقریرمیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ حکومت سی پیک کی تیزی سے تکمیل کیلئے پرعزم ہے اب تک 13 ارب ڈالر مالیت کے 17 بڑے منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں،21 ارب ڈالرکے مزید 21 منصوبوں پر کام جاری ہے۔