ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں جاری مالی سال میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزارت تجارت کی رپورٹ

فروری 2022 کے دوران ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائلز سمیت 11 مختلف برآمدی شعبوں کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):جاری مالی سال میں ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تادسمبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 2017 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 1181 ملین ڈالر اور خیموں و ترپالوں کی برآمدات 57 فیصد اضافہ سے 62 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ مزید برآں ادویہ سازی کی برآمدات میں بھی 25 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 128 ملین ڈالر جبکہ تمباکو اور سگریٹ 84.50 فیصد اضافہ سے 29 ملین ڈالر اور تیار خوراک کی برآمدات 120 فیصد اضافہ سے 25 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔