29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025

etta

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت صفا کوئٹہ سروس فار آل کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کی صفائی، ماحولیاتی تحفظ، شہری سہولیات کی بہتری اور نوجوانوں کی شراکت داری جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں صفا کوئٹہ کے نمائندگان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد، جاری منصوبہ جات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ صفا کوئٹہ کے ممبران نے شہری مسائل بالخصوص کوئٹہ میں صفائی کے نظام

پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور کچرے کی مؤثر تلفی سے متعلقہ چیلنجز کو اجاگر کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے شہری ترقی میں کردار ادا کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔ اْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ صفا کوئٹہ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599970

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں