اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کے احکامات پر 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے کئے گئے ٹریفک انتظامات کے مطابق جلوس جامعہ المرتضی G-9/4 سے برآمد ہوکر روہتاس روڈ، طفیل نیازی روڈ، شان الحق روڈ G-9/1، پولیس کوارٹر سروس روڈ سے گزرتا ہوا گلی نمبر 14 جامعہ الصادق G-9/2 امام پر اختتام پذیر ہو گا۔
روہتاس روڈ پولیس کوارٹر ٹرن، طفیل نیازی روڈ G-10 اور خرم روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگی۔شہری متبادل نیلم روڈ، 9thایونیو، جناح ایونیو اور سرینگر ہائی وے استعمال کر سکتے ہیں۔شہری متبادل طور پر مارگلہ روڈ، سیونتھ ایونیو لوپ استعمال کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان سید نے کہا کہ شہری جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
عوام الناس جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہری مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں ،شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔