افغانستان میں ریڈ کراس کی سرگرمیاں بحال

83

کابل۔ 15 ستمبر (اے پی پی)امدادی تنظیم ریڈ کراس نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بحال کر دی ہیں۔ افغانستان میں تنظیم کی ترجمان رویا موسوی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ پیش رفت افغان طالبان کی جانب سے اس ادارے پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے۔ طالبان نے اتوار کو اس فیصلے کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ اس کے جنگجو ریڈ کراس کے عملے کو تحفظ فراہم کریں گے۔ طالبان کی جانب سے حفاظت کی یقین دہانی نہ دینے کے نتیجے میں اپریل 2018ء میں اس ادارے نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں روک دیں تھیں۔