جکارتہ ۔5مئی (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغرب میں واقع سماٹرا جزیرےمیں 5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چینی خبررساں ادارے نے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغرب میں واقع سماٹرا جزیرے میں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8بج کر 24 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز مینٹاوی جزیروں سے 3 کلومیٹر جنوب مشرقی توپیجٹ گاؤں میں تھا اور اس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔ایجنسی نے سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا ۔