لندن ۔ 25 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس برطانوی شاہی خاندان تک پہنچ گیا، برطانوی شہزادہ چارلس بھی وائرس کا شکار ہو گئے تاہم ان کی اہلیہ کا میلا کا ٹیسٹ منفی آیا، شاہی جوڑے نے سیلف آئیسولیشن کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کلارنس ہائوس کے ترجمان نے بتایا کہ ہلکی علامات ظاہر ہونے پر برطانوی شاہی جوڑے چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد شہزادہ چارلس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہو گئی جبکہ کامیلا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ چارلس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شاہی جوڑی نے سیلف آئیسولیشن اختیار کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق چارلس کی صحت ٹھیک ہے تاہم انہوں نے کچھ دنوں کیلئے خود سیلف آئیسولیشن کا فیصلہ کیا ہے۔