واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔4دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15 لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 55 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد65551779 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1512162افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18648950ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ45 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ82 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد14535196 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5690940 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 282829افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد95 لاکھ71ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے35551 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید526 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9571780 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد416264 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 139227افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد64 لاکھ87ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ75ہزار 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50434 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6487516 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے587199 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید755 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 175307ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ57 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے54 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2257331 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید324 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2036251ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے12696 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 54140 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16لاکھ74 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے60 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید414 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1674134ہوگئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے14878 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 60113 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔