دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے19 لاکھ70 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔13جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ70ہزارتک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد92014026 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1970117افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد24193579 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ33 لاکھ 68 ہزارجبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ89 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد23368225 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9162598 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک389599 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ4 لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 51 ہزار5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10495816ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک151564افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد81 لاکھ95ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد2 لاکھ 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8195637 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے717204 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد204726 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد83 ہزار تک پہنچ گئی، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 لاکھ64 ہزار سے زائد ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1673881ہے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک83203 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔