میڈرڈ ۔ 24 مارچ (اے پی پی) سپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے6600 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے سپین میں ہلاکتوں کی یومیہ تعداد400سے زائد ہوگئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے اسsور 16 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ وائرس سے دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔