صدر رجب طیب اردوان روسی ہم منصب سے جلد ملا قات کریں گے،ترک و زیر خارجہ

178

استنبول۔ 4 جولائی (اے پی پی)ترک و زیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اور صدر ولادیمیر پیوٹن جولائی کے آخر یا اگست کے اوائل میں ملاقات کریں گے۔ترکی کر ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکی کے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اب بہت جلد صدر رجب طیب اردوان روسی ہم منصب سے بھی ملا قات کرنے والے ہیں۔ چاوش اولو نے روس کے ساتھ قدرتی گیس پر معاہدے کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معاہدے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں کیونکہ اس سے ان کے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔