اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار

ویکسین کی غیر مساوی تقسیم سے کورونا وائرس کے ویرینٹس کو تیزی سے پھیلنے کا مفت پاس مل رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔8جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے اسلام فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مسلم خاندان پر گھنائونے حملے سے حیرت ہوئی ہے، میری تمام تر ہمدردیاں حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے اور اس کے دیگر لواحقین کے ساتھ ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان 14 برس قبل پاکستان سے کینیڈا منتقل ہوا، متاثرہ خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے باقاعدہ منصوبہ بندی سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا اور ہر طرح کی نفرت انگیزیوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے محفوظ رہا جاسکے۔