رواں برس حج کرنے والے عازمین کو کورونا وائرس ویکسین لازمی لگوانا ہو گی

رواں برس حج کرنے والے عازمین کو کورونا وائرس ویکسین لازمی لگوانا ہو گی
رواں برس حج کرنے والے عازمین کو کورونا وائرس ویکسین لازمی لگوانا ہو گی

ریاض۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے رواں برس حج کرنے والے عازمین کے لیے کوروناوائرس ویکسین کو لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا ویکیسن لگوانے کی شرط کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس حج کے موقع پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی ہو گی کیونکہ انہوں نے لوگوں کو مکہ، مدینہ اور انٹری پوائنٹس پر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العلی نے کہا کہ جن لوگوں نے کورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن کی ہو گی ان کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ برس سعودی عرب نے محدود پیمانے پر لوگوں کو حج کی اجازت دی تھی۔