مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملہ، 3اہلکار ہلاک

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):مالی میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے ایک قافلے پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار مارے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تینوں فوجیوں کا تعلق آئیوری کوسٹ سے تھا۔ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جبکہ زخمی فوجیوں کی تعداد 5 بتائی گئی ہے۔ ابھی تک ٹمبکٹو میں ہونے والے اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس علاقے میں اقوام متحدہ کے مینوسما نامی مشن کو خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ 2013سے اس مشن کے دوران 223سے زائد امن فوجی مارے جا چکے ہیں۔