بین الاقوامی خبریں

Homeبین الاقوامی خبریں
کینیا صدر

یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا، کینیاصدر نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر ولیئم روٹو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مشرقی افریقہ میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولنے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ کینیاروس۔یوکرین جنگ کے پُر امن حل کا حامی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں نیویارک میں دو طرفہ ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ برّاعظم افریقا کے 25 ممالک اپنی سالانہ گندم کی ضرورت کا ایک تہائی روس اور یوکرین سے پورا کرتے ہیں۔روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی اناج کی قیمتوں کے باعث مشکلات کے شکار افریقی ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان صلح کے لئے مفاہمتی کارروائی شروع کروائی ۔افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فائق محمد نےبیان میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے کے کالعدم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور فریقین سے سمجھوتہ جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):یوکرین مشرقی افریقا میں غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر …

Gold prices rise

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی

جدہ ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں24 قیراط ایک گرام سونے …

سعودی عرب

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے ملاقات، ضرورت مند ممالک کے لیے امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال

ریاض ۔21ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سپروائزرجنرل ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر …