اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کےدرمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں پر کویت کے ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں کا اظہار اطمینان کیاگا۔ ملاقات میں کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے ۔ہاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں۔کویتی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اورکئ نسلوں پر مشتمل ہیں – دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں ۔ کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویت وفد کی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی